Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟

کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے__فوٹو: فائل

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟

جواب: 

معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے:

ترجمہ: 

’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے (صحیح مسلم :1136)‘‘۔

مزید خبریں :