Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
فوٹو: فائل

ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا۔

واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پرہے۔

واپڈا ذرائع نے بتایاکہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے اور پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ کم ہے۔

ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں :