Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

پاکستان ریلوے کا عید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گی جو 28 مارچ کو  رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

مزید خبریں :