20 مارچ ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی اداکار ریمبو اور اداکارہ صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ انڈسٹری کے رویے سے مایوس بھی نظر آئے۔
ایک انٹرویو میں اداکار احسن افضل خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنے مایوس کن تجربات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک بات سمجھ آئی ہے کہ اگر آپ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں تو لوگ آپ کی جدوجہد کو تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا احترام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار لوگوں کا رویہ سخت بھی ہوجاتا ہے اور وہ کہتے ہیں آپ کیلئے کیا مسئلہ ہے، آپ کے والدین ایسے کرتے تھے تو آپ کیلئے ہوجائے گا۔
احسن افضل کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں سب کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ نہیں رکھا جاتا اور مجھ سے زیادہ دوسرے کی بات کی اہمیت دی گئی ہے، ایسا بھی ہوا ہے کہ آخری ٹائم میں مجھے پروجیکٹ سے نکالا بھی گیا ہے۔