20 مارچ ، 2025
ماضی میں متعدد بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ کام کرنے والی جرمن ہدایتکار مشیل نے سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیٹ پر 7 ، 7گھنٹے انتظار کرواتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈائریکٹر مشیل سلمان خان سمیت کئی فلم پروڈیوسرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور یہی نہیں جرمن ڈائریکٹر نے ماضی میں 10سال بھارت میں گزارے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر مشیل نے ایک ڈاکومینٹری فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کا ناخوشگوار تجربہ شیئر کیا ہے ۔
ویڈیو بیان میں جرمن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں سے کچھ شخصیات کی پیشہ ورانہ مہارتیں سوالیہ نشان ہیں، جیسے کہ سلمان خان جو ہمیں سیٹ پر 7 گھنٹے تک باآسانی سے انتظار کرواتے تھے اور جب ہم یہ جان گئے اس کے بعد ہم جب بھی ان کے ساتھ شوٹنگ کرتے اپنادوسرا کام بھی سیٹ پر لے جاتے کیونکہ ہمیں معلوم تھا ہم سارا دن وہاں بیٹھے رہیں گے اور شاید سیٹ پر کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کب آئیں گے‘۔
مشیل کا بتانا تھا ’اسی دستاویزی فلم کیلئے میرا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، میں نے ڈاکومینٹری کیلئے شاہ رخ کو ڈائریکٹ کیا وہ اچھے انسان ہیں ‘۔
جرمن ہدایتکار نے بتایا کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے بھی کام کیا وہ بے حد کول اور پروفیشنل ہیں۔