Time 20 مارچ ، 2025
دنیا

امریکی وفدکا افغانستان کا غیر معمولی دورہ، طالبان نے ایک امریکی شہری کو رہا کردیا

امریکی وفدکا افغانستان کا غیر معمولی دورہ، طالبان نے ایک امریکی شہری کو رہا کردیا
فوٹو: امریکی میڈیا

امر یکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے 3 سال بعد امریکی وفد غیر معمولی دورے پر  کابل پہنچ گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات ہوئی، امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں شامل تھے،  افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی جس کے بعد طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کر دیا۔ جارج گلیزمن کو 2022 میں کابل میں طالبان نے حراست میں لیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق جارج گلیزمن کی رہائی کے لیے قطر نے اہم کردار ادا کیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے جارج گلیزمن کی رہائی کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ چند امریکی اب بھی افغانستان میں قید ہیں۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہےکہ  افغانستان متوازن خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں، امریکا کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں تاکہ اعتماد بحال ہو سکے۔

امیر خان متقی کے مطابق دونوں ممالک کو 20 سال کی جنگ کے اثرات سے نکلنےکی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو مستقبل میں مثبت سیاسی و اقتصادی تعلقات بنانےکی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :