Time 22 مارچ ، 2025
کھیل

حسن کی شاندار سنچری اور پاکستان کی جیت پر رضوان اور بابر نے کیا ردعمل دیا؟

حسن  کی شاندار سنچری اور پاکستان کی جیت پر رضوان اور بابر نے کیا ردعمل دیا؟
فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان بیٹر حسن نواز کی شاندار سنچری اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پرٹیم سے باہر بیٹھے کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل سامنے آگیا۔

جمعہ کو پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کرلیا۔

اوپنر محمد حارث 41 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور کپتان سلمان علی آغا نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

حسن نواز نے بابر اعظم کا پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

22 سالہ حسن نواز کی شاندار سنچری پر پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے حسن کو مبارک باد دی۔

محمد رضوان نے انسٹاگرام اسٹوری پر حسن نواز کی تصویرلگائی اور  لکھا کہ حسن اور پاکستان ٹیم نے شاندا پرفارمنس دکھائی۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر حسن اور محمد حارث کی تصویر لگائی اورکہا کہ تم پر فخر ہے۔

حسن  کی شاندار سنچری اور پاکستان کی جیت پر رضوان اور بابر نے کیا ردعمل دیا؟
فوٹو: اسکرین شاٹ

نیوزی لینڈ کو 5 مچیز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹاکر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو بھی کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :