Time 22 مارچ ، 2025
دنیا

وفاقی فنڈز کی بندش کا شکار امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کو بالآخر ٹرمپ کی بات ماننا پڑگئی

وفاقی فنڈز کی بندش کا شکار امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کو بالآخر ٹرمپ کی بات ماننا پڑگئی
فوٹو: نیویارک ٹائمز

وفاقی فنڈز کی بندش کا شکار امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کو بالآخر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ماننا پڑگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی نے مظاہروں،سکیورٹی اقدامات اور شعبہ مشرق وسطیٰ  سے متعلق اپنی پالیسی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اسے بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے نئے اقدامات کے تحت یونیورسٹی 36اسپیشل افسر تعینات کرے گی جو کیمپس سے لوگوں کو گرفتار کرنے اور بے دخل کرنے کے اہل ہوں گے۔

شناخت واضح رکھنے کے نام پر کیمپس میں چہرے کا ماسک پہننے پربھی پابندی ہوگی۔

تاہم مذہبی اور صحت کے معاملے میں ماسک لگانے کی اجازت ہوگی۔ یہودیوں سے نفرت کی بھی باضابطہ تعریف وتشریح طے کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ 

انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

امریکا کے صف اول کے کالج ایڈمنسٹریٹرز کا کہنا ہےکہ کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سےہتھیار ڈالنا خطرناک رجحان ہے جس کے دور رس نتائچ نکلیں گے۔

مزید خبریں :