Time 22 مارچ ، 2025
دنیا

دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
گرفتار سوشل میڈیا پر جعلی عمرہ اور حج ویزے انتہائی کم فیس کے عوض فروخت کر رہا تھا: دبئی پولیس۔ فوٹو فائل

دبئی میں عمرے اور حج کے جعلی ویزے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

دبئی پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی عمرہ اور حج ویزے انتہائی کم فیس کے عوض فروخت کر رہا تھا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ فراڈ گروہ بینک ٹرانسفر کے ذریعے آسان ادائیگی کے جھانسے سے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، یہ گروہ خود کو مجاز ویزا ایجنٹ ظاہر کرتا تھا اور فوری ویزے کا وعدہ کرکے عوام سے رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرواتا تھا، رقم وصول کرنے کے بعد متاثرین کے فون نمبرز بلاک کردیے جاتے تھے ۔

حکام نے عوام کو آن لائن اشتہارات اور ان کی آفرز سے ہوشیار رہنے کیلئے خبردار کیا ہے۔

مزید خبریں :