Time 22 مارچ ، 2025
دنیا

بھارت: گنج پن کا مفت علاج کرانیوالے 60 سے زیادہ افراد آنکھوں کی سوزش میں مبتلا

بھارت میں گنج پن کا مفت علاج زحمت بن گیا، علاج کرانے والے 60 سے زیادہ افراد آنکھوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع سنگ رور میں ایک مندر میں لگائےگئے مفت کیمپ میں گنج پن کے خاتمےکے لیے سیکڑوں افراد پہنچے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تیل لگا کر سر دھونےکے کچھ دیر بعد ہی لوگوں کو آنکھوں میں شدید درد اور سرخی کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال جانا پڑا۔

پولیس نے بغیر اجازت مندر میں مفت کیمپ لگانے پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

انتظامیہ کے مطابق مرکزی ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :