Time 22 مارچ ، 2025
جرائم

بلوچستان کے علاقے منگچر میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر منگچر علی گل کے مطابق کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگچر کی ملنگ زئی میں ٹیوب ویل کی تنصیب پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ جاں بحق افراد کا تعلق صادق آباد سے تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد صادق آباد روانہ کردیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کی اور واقعے میں جاں بحق 4 مزدوروں کی بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :