Time 23 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی نیپا پرگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے گر کر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی نیپا پرگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نیپا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نیپا فلائی اوور سے نیچے جاگرا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیپا فلائِی اوور کے ایک ریمپ پر رانگ سائیڈ سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا۔ 

پولیس نے بتایاکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے جاگرا، اسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ 

حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور ڈرائیور کو متعلقہ عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :