23 مارچ ، 2025
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہےکہ دو سال میں اتنا کام کریں گےکہ ہرگلی سے جئے بھٹو کی آواز آئےگی۔
کھارادر میں مچھی میانی مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کریں گے، ہماری سیاسی جماعت سے متعلق جو تاثر دیا جاتا تھا اس کی نفی ہو رہی ہے، سینٹرل اور ایسٹ میں پیپلزپارٹی کے ذریعے کام ہو رہا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اگلے دو سالوں میں اتنا کام کریں گے ہر گلی سے جئے بھٹو کی آواز آئےگی، پانی کے مسئلے بھی حل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر حیرت ہے، پہلے وہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حق میں تھے اب کہہ رہے ہیں کے ایم سی نہیں پی آئی ڈی سی ایل کام کرے، یہ کیا بات ہوئی کہ صرف جب اپنا میئر ہو تو طاقت ور ہو؟