Time 23 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، 100کے قریب وارداتوں کا اعتراف

کراچی کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، 100کے قریب وارداتوں کا اعتراف
گروہ کے باقی کارندے رات گئے شاہ فیصل پُل، سنگر سے گودام چورنگی تک وارداتیں کرتے ہیں: پولیس— فوٹو: کراچی پولیس

کراچی میں کورنگی کازوے ملیرایکسپریس وے پرپولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں نے 100 کے قریب وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقابلے کے بعد 2ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلےمیں زخمی ملزمان کےخلاف چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں اور ملزمان نے لانڈھی کورنگی فیکٹری ایریا اور اطراف میں 100کے قریب وارداتوں کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شاہ فیصل ندی کے قریب شہری کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس نے بتایاکہ گروہ کے باقی کارندے رات گئے شاہ فیصل پُل، سنگر سے گودام چورنگی تک وارداتیں کرتے ہیں۔

مزید خبریں :