Time 24 مارچ ، 2025
پاکستان

بلوچستان سے اندرون ملک ریل کی بحالی کیلئے تمام انتظامات مکمل، سکیورٹی کلیئرنس کا انتظار

Mute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سروس کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتطار ہے۔

ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو وفاقی وزیر ریلویزکوئٹہ آئیں گے جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس  ہوگا جس میں ساری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرین سروس کی بحالی کافیصلہ کیا جائے گا۔

عمران حیات  نے کہا کہ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سرو س کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتطار ہے، اس کے ملتے ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

جعفر ایکسپریس واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرین  حملے سے ریلوےکوپہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام  کا بتانا ہے کہ  اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس13روز سے معطل ہے،کوئٹہ سے پشاورکیلئے جعفر ایکسپریس اورکراچی کیلئے بولان میل معطل ہے۔

یاد رہے کہ کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس  پرحملے کے بعدسے ٹرین سروس معطل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :