24 مارچ ، 2025
بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہےکہ بھارت میں کروڑوں لوگ مجھے جیسے دکھتے ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے ہجوم میں گھل مل کر رہنا پسند ہے اور اس کی وجہ سے انہیں اپنی ہی فلم کے سیٹ پر داخل ہونے سے روکا جاچکا ہے۔
اپنے کریئر کے ابتدائی سالوں کا ذکر کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ جب وہ لوگوں کے پاس آڈیشن دینے جاتے تھے تو ان سے کہا جاتا تھا کہ تم اداکار نہیں لگتے، غیر روایتی نظر آتے ہو۔
نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا کیونکہ جب بھارت میں کروڑوں لوگ میری طرح نظر آتے ہیں تو میں کیسے غیر روایتی ہوا؟ میں تو روایتی ہوں لیکن ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔
نوازالدین صدیقی نے اپنی فلم 'تلاش' کے سیٹ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک سکیورٹی گارڈ نے روک لیا تھا لیکن پھر جب اسے سمجھایا کہ میں بھی فلم کا اداکار ہوں تو مجھے اس نے سیٹ پر جانے کی اجازت دی۔ اداکار نے بتایا کہ ایسا ان کے ساتھ آج بھی ہوتا ہے۔