25 مارچ ، 2025
خواتین کیلئے ’ آج کیا پکایاجائے‘ دن بھر کا سب سے مشکل سوال ہوتا ہے لیکن اگر آپ آج کچھ منفرد بنانا چاہتی ہیں تو عراقی چکن ریسیپی ٹرائی کیجیے۔
عراقی مرغ کو پکانے کا طریقہ آسان ہے جو آپ کے سب گھر والوں کو پسند آئے گی۔
اجزاء: ثابت دھنیا 2کھانے کے چمچ، زیرہ 2کھانے کے چمچ، ثابت کالی مرچ 2کھانے کے چمچ، چھوٹی الائچی 6عدد، خشک سرخ مرچ 4عدد، کباب چینی 4 عدد، لونگ 4عدد، کڑی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی دار چینی ایک کھانے کا چمچ، پسی ہوئی ادرک 2 کھانے کا چمچ، تازہ پسا جائفل ڈیڑھ چمچ، پسی ہوئی میتھی ایک چائے کا چمچ، لہسن کے جوئے (پیسٹ بنا لیں) 8 عدد، نمک اور تازہ پسی کالی مرچ حسب ذائقہ، مرغ کے 2 بڑے ٹکڑے جن کا وزن تقریباً ڈیڑھ کلو ہو، نان۔
ترکیب: سب سے پہلے ثابت دھنیا، زیرہ، کالی مرچ، چھوٹی الائچی، سرخ مرچ، کباب چینی، لونگ وغیرہ کو توے پر بھون لیں، یہاں تک کہ ان سے خوشبو آنے لگے۔ توے سے اتارنے کے بعد ایک یا دو منٹ ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر گرائنڈر میں پیس لیں۔
اب ایک بڑے پیالے میں کڑی پاؤڈر، دارچینی سفوف، پسی ادرک، جائفل، میتھی، لہسن، نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں اور مرغ بھی شامل کرلیں۔
اچھی طرح مصالحہ کوٹ کرنے کے بعد اسے ڈھک کر فریج میں رکھ چھوڑیں، 24گھنٹے میرینیٹ کیجئے، عراقی مرغ پکانے کے لیے کوئلہ گِرل گرم کیجیے اور اس پر مرغ بھون لیجیے۔
تقریباً 45 منٹ میں یہ پک جائے گا، گِرل کرنے کے دوران مرغ کو پلٹنا بہت ضروری ہے، تاکہ مرغ ہر طرف سے اچھی طرح پک جائےلیجیے عراقی مرغ تیار ہے، نان یا پراٹھے کے ساتھ سحری میں نوش کریں!