25 مارچ ، 2025
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیزہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے ہفتے اور اتوار کو رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو راتیں خنک ہوسکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہفتے اور اتوارکوکراچی کےمضافات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری تک جاسکتاہے۔