25 مارچ ، 2025
سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف چیلنجز چلتے رہتے ہیں جسے صارفین اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے سرانجام دیتے ہیں۔
بعض اوقات یہ چیلنجز وبالِ جان بھی بن جاتے ہیں جس کی مثال حال ہی میں چین میں ہوا واقعہ ہے جب 'ہینڈ چیلنج' ویڈیو بنانے کے لیے ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے منہ میں مٹھی بناکر ہاتھ ڈالا جو اس کے منہ میں ہی پھنس گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ جیلین کے ایک اسپتال سے اس شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے اس کے دوست اسپتال لے کر پہنچے، اس شخص کے منہ سے مسلسل تھوک بہہ رہا تھا اور اس کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا جب کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں لڑکی نے تفصیل بتائی کہ میں نے اپنی مٹھی اندر ڈالی تو میرے بوائے فرینڈ کی گردن میں سے 'ٹک' کی آواز آئی اور میرا ہاتھ پھنس گیا جس کے بعد میں نے مختلف طریقے آزمائے لیکن میرا ہاتھ منہ سے نہ نکلا اور ہمیں اسپتال آنا پڑا۔
اسپتال کے طبی عملے نے وضاحت کی کہ خاتون کا ہاتھ اس شخص کے منہ کے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے پھنس گیا تھا، عملے نے کچھ دوائیاں لگائیں، اس کے بعد جبڑے کے جوڑ کو آہستہ آہستہ نیچے کھینچا گیا، آہستہ آہستہ عورت کی کلائی کو باہر نکالا گیا، اس عمل میں 25 سے 30 منٹ لگے۔