25 مارچ ، 2025
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے اہلیہ ایشوریا رائے سے متعلق اعتراف نے ایوارڈ تقریب میں شریک شخصیات کو قہقے لگانے پر مجبور کردیا۔
ابھیشیک کو حال ہی میں ان کی فلم ’ I Want To Talk ‘ میں بہترین اداکاری پر ’ بیسٹ ایکٹر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ابھیشیک نے فلم ڈائریکٹر شوجیت سرکار سمیت معاون اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا پہلا بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔‘
اسی دوران فلم کے عنوان کو مد نظر رکھتے ہوئے ارجن کپور نے ابھیشیک سے دلچسپ سوال کیا کہ ’ وہ انسان کون ہے جو جب یہ کہے کہ I Want To Talk تو آپ اسٹریس میں آجاتے ہیں؟
اس کےجواب میں ابھیشیک نے ارجن کو کہا کہ’ تمہاری شادی نہیں ہوئی ابھی تک ناں؟ جب ہو جائے گی تب تمہیں اس سوال کا جواب مل جائے گا‘ ۔
ابھیشیک کے جواب پر محفل قہقوں سے گونج اٹھی جس کے بعد ابھیشیک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’جب بیوی کی کال آئے اور وہ کہے کہ I Want To Talk تو انسان سمجھ جاتا ہے کہ اب مشکل میں پھنسنے والے ہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی وڈ اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں زور پکڑتی دکھائی دی تھیں تاہم اب دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر اور تقاریب میں شرکت نےان افواہوں کو ختم کردیا ہے۔