28 مارچ ، 2025
اسرائیل نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی.
اسرائیلی فورسز نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔
ادھر لبنان میں بھی ڈرون حملوں کے دوران حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد کوشہید کردیا گیا۔
دوسری جانب یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور چند گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 37 حملے کیے گئے۔