29 مارچ ، 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیپیئر میں کھیلا جانا ہے۔
اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق گزشتہ روز پریکٹس کے دوران دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔