29 مارچ ، 2025
پاکپتن میں8 سالہ بچے نے عید کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پاکپتن میں محلہ گلزارآباد میں عید کے لیے پیسے نہ ملنے پر 8 سالہ بیٹے نے اپنی ماں ثوبیہ بی بی کے سینے میں قینچی گھونپ کر زخمی کردیا ۔
ثوبیہ گہرے زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
پولیس نے کمسن ملزم کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔