30 مارچ ، 2025
کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے جبکہ شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور ہلکا سرد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم ہلکا سرد اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے جبکہ آج بھی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔