Time 08 اپریل ، 2025
دلچسپ و عجیب

واش بیسن میں آخر یہ سوراخ کیوں موجود ہوتا ہے؟

واش بیسن میں آخر یہ سوراخ کیوں موجود ہوتا ہے؟
کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / اسکرین شاٹ

ہر گھر میں ہی کم از کم ایک سنک یا واش بیسن تو ہوتا ہی ہے۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ واش بیسن میں اکثر ایک سوراخ بھی ہوتا ہے تو وہ کیوں ہوتا ہے؟

ویسے تو بیشتر افراد اسے بیکار یا واشن بیسن کے ڈیزائن کا حصہ سمجھتے ہیں مگر یہ بیکار نہیں ہوتا۔

تو کیا آپ کو کبھی حیرت ہوئی کہ آخر واش بیسن میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

عام طور پر یہ سوراخ نلکے کے بالکل نیچے ہوتے ہیں ہیں اور اس کا رخ سامنے کی جانب ہوتا ہے۔

اسے 2 وجوہات کے باعث واش بیسن کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

ایک وجہ تو یہ ہے کہ اگر واش بیسن کسی وجہ سے بند ہو جائے تو پانی بہہ کر باہر نہ نکلے بلکہ وہ سوراخ کے راستے ڈرین پائپ میں چلا جائے۔

اس متادل راستے سے واش بیسن میں بھرنے والا پانی زیادہ تیزی سے بہہ جاتا ہے۔

اس کا دوسرا مقصد وہاں موجود ہوا کو نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ہوا کے بہاؤ سے ڈرین پائپ میں پانی کا بہاؤ مکمل گنجائش سے بہتا ہے۔

تو بظاہر یہ بیکار سوراخ بہت زیادہ کارآمد ہوتا ہے اور اسے بیکار میں واش بیسن کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔

مزید خبریں :