01 اپریل ، 2025
اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں 3 لبنانی جاں بحق ہوگئے جبکہ حملوں میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کو حملوں کی ہدایات دینے والے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی صدرنے اسرائیلی حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملےلبنان کےخلاف اسرائیلی ارادوں کی خطرناک وارننگ ہیں، عالمی برادری لبنان کی مکمل علاقائی خودمختاری کے حق کی حمایت کرے۔