02 اپریل ، 2025
کراچی: ڈیفنس فیز ون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری گھرکےنیچےگاڑی میں بیٹھ رہاتھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نےفائرنگ کردی جس سے شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایاکہ جاں بحق شخص کو سر میں ایک گولی لگی ہے، واقعےکی جگہ سے گولیوں کے تین خول ملے ہیں تاہم واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔