Time 02 اپریل ، 2025
دنیا

’مسک آنے والے دنوں میں اپنے حکومتی کردار سے دستبردار ہونگے‘، ٹرمپ

’مسک آنے والے دنوں میں اپنے حکومتی کردار سے دستبردار ہونگے‘، ٹرمپ
حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی: امریکی اخبار— فوٹو:فائل

دنیاکے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) سے جلد دستبردار ہونگے۔

امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کابینہ ارکان کو بتایاکہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں اپنے کردار سے دستبردار ہوں گے۔

امریکی اخبار  نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر مسک اور ان کے محکمے کی کارکردگی سے خوش ہیں لیکن دونوں نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں گت۔

صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی۔

مزید خبریں :