Time 03 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی میں جمعہ اور ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں جمعہ اور ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ  شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :