03 اپریل ، 2025
پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت مل گئی۔
ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔
اے سی سی کے اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
محسن نقوی فروری 2024 سے پی سی بی کے چئیرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں رہے ہیں۔ ان کی تقرری ایشیائی کرکٹ کے لیے قیادت کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت اعزاز ہے۔ ایشیا عالمی کرکٹ کے دل کی دھڑکن ہے، وہ تمام رکن بورڈز کے ساتھ مل کر کھیل کے فروغ اور عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، سب مل کر نئے مواقع پیدا کریں گے۔
محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر شمی سلوا سے صدارت سنبھالی ہے۔