Time 04 اپریل ، 2025
دنیا

آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
آئی ایم ایف کی سربراہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے۔—فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف Kristalina Georgieva نے کہا ہے کہ  امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ  ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ  وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے۔

عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرناضروری ہے،سربراہ آئی ایم ایف

سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ سست شرح نموکے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ٹرمپ کا غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان، چین اور ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 9 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ یورپی یونین پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بھارت پر 26 فیصد اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

کینیڈا کا امریکی ٹیرف کیخلاف جوابی اقدامات کا اعلان

دنیا کے مختلف ممالک نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیر ضروری اور خطرہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کیخلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

اسی حوالے سے اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہے جبکہ آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے۔

ٹیرف میں اضافے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گر گئی۔

مغربی میڈیا کے مطابق ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں تاہم اب تک سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا ہے، یہ کوویڈ وبا کے بعد سے امریکی اسٹاکس کی بدترین کارکردگی ہے۔ 

مزید خبریں :