Time 06 اپریل ، 2025
پاکستان

صرف عمران خان کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہوسکتا: شاہد خاقان عباسی

صرف عمران خان کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہوسکتا: شاہد خاقان عباسی
فوٹو: فائل

جہلم: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ صرف عمران خان کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کامقصد نہیں ہوسکتا، ان کی رہائی بھی ملکی مسائل کے حل میں ہے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش اپوزیشن کی سوچ کو اکٹھا کرنا ہے، اپوزیشن ملکی سیاست کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے، ہمیشہ ملک کی بات کریں ملکی سیاست اور ملک کی بہتری کی بات کریں۔

انہوں نےکہا کہ دنیا میں وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونےکی وجہ سے سیاست کو نفرت میں بدل دیا گیا ہے، جب تک سیاست میں نفاق رہےگا ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا،ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑےگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور  ان کے مسائل کا حل ملکی مسائل کے حل میں ہے، ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  آج بلوچستان کی صورت حال حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ہے، پچھلے ایک سال میں حکومتی کارکردگی سامنے ہے، اپوزیشن کی کارکردگی بھی صفر ہے۔

مزید خبریں :