07 اپریل ، 2025
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
پی ایس ایل میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے اور لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی پینل میں شامل ہیں تاہم علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔
میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اپنے ساتھی سری لنکن روشن مہاناما کے ساتھ میچوں کی نگرانی کریں گے اور دیگر ریفریز میں علی نقوی اور محمد جاوید ملک شامل ہیں۔