08 اپریل ، 2025
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔
اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر تحریک انصاف کے کارکن پہنچے جنہوں نے نعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا، تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
پولیس نے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے۔
بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔ کارکنان بھی گورکھ پور ناکے سے ہٹ گئے۔