Time 08 اپریل ، 2025
پاکستان

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، بیوہ کو جائیداد میں اسکا حصہ دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ کا حکم

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، بیوہ کو جائیداد میں اسکا حصہ دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ کا حکم
خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا: ہائیکورٹ— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کو جائیداد میں سے حصہ دینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پرفیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا، 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائرکیا۔

حکم میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو  مسترد کردیا تھا جس پر خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاکہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔

مزید خبریں :