Time 08 اپریل ، 2025
جرائم

فیصل آباد: 14سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4 افرادکیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ  سے مبینہ  اجتماعی زیادتی پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقے کی رہائشی 14 سالہ متاثرہ لڑکی گزشتہ تین ماہ سے ایک گھر میں  15 ہزار روپے پر ملازمہ تھی، جسے مبینہ طور پر گھر کا مالک اپنی بیوی کے ساتھ مل کر نشہ آور چیز کھلا تا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی درخواست پر دونوں میاں بیوی اور متاثرہ لڑکی کو ملازمت کے لیے ان کے پاس لانے والی خاتون اور ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :