Time 08 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے 8 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے گداگر  راہگیر  بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

متوفی بچے کی شناخت 8 سال کے راحیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا بتانا  ہےکہ متوفی بچہ گداگر تھا اور  اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا کہ ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، حادثے میں بچے کی بہن محفوظ رہی۔

پولیس کے مطابق  موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :