Time 08 اپریل ، 2025
کاروبار

کینیڈا کی بیرک گولڈ نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی ہامی بھرلی

کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی ہامی بھر لی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں پچاس فیصد حصہ ہوگا۔

امریکی میڈیا نے بتایاکہ باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے پاس ہوگا۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا اور سال 2028 میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔

دوسری جانب بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو نے آج پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا اور کہاکہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے، معدنیات کا حصول صنعت کیلئے بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مستقبل میں معدنی وسائل ہی ترقی کا ذریعہ ہیں، معدنی وسائل کے ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کیلئے اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :