Time 09 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ٹاپ ہیرو جتنا معاوضہ وصول کرنیوالی بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ کون، کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

ٹاپ ہیرو جتنا معاوضہ وصول کرنیوالی بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ کون، کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکارہ آئندہ دنوں ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم میں تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نینتھارا کو ان دنوں انڈسٹری کی ٹاپ اور مہنگی اداکاراؤں کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے ان تینوں اداکاراؤں سے بھی کئی گنا زیادہ  معاوضہ لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک سیریز کے لیے 41 کروڑ بھارتی روپے اور  اپنی آنے والی فلم کے لیے 30 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا، اس انکشاف کے بعد پریانکا نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ حتٰی کہ ایشوریا رائے کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے امیر ترین اداکارہ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ  دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس  بیٹی دعا کی پیدائش سے قبل ریلیز ہوئی اپنی فلم ’کالکی 2898 AD‘ کیلئے 20 کروڑ بھارتی روپےمعاوضہ وصول کیا تھا جس کے بعد انھیں بھارت کی مہنگی ترین اداکارہ تسلیم کیا گیا تھا۔

اسی طرح  عالیہ بھٹ  نے2022 میں  بیٹی ریا کی پیدائش کے بعد ریلیز ہونے والی  فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کیلئے 15 کروڑ جبکہ ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نینتھارا جوانی کے لیے 12 کروڑ روپے، اور اپنی  ’اناپورنی‘ کے لیے 11 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا۔

بات کی جائے اس وقت  بھارت کی مہنگی ترین اداکارہ  پریانکا چوپڑا کی تو انھوں نے ڈائریکٹر  ایس ایس راجامولی کی فلم ’SSMB29‘ میں مرکزی کردار کے لیے 30 کروڑ  بھارتی روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا آئندہ دنوں  ایس ایس راجامولی کی فلم میں تیلگو سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

مزید خبریں :