09 اپریل ، 2025
ملکی بینکوں کی سرمایہ کاری ان کے ڈپازٹس سے تجاوز کرگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں نے فروری 2025 میں 1190 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی سرمایہ کاری فروری 2025 تک 31 ہزار213 ارب روپے ہے اور بینکوں کےڈپازٹس فروری میں 545 ارب کم ہوکر 30 ہزار 458 ارب روپے ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بینکوں کی سرمایہ کاری 22.7 فیصد بڑھی ہے اور بینکوں کے ڈپازٹس 9.2فیصد بڑھے ہیں۔