09 اپریل ، 2025
تل ابیب: غزہ جنگ اور نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے اسرائیلی عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاکھوں اسرائیلی خاندان خیراتی اداروں کے کھانوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن مائیر کوہن نیتن یاہو حکومت پر پھٹ پڑے۔
مائیر کوہن کے مطابق نیتن یاہو حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، خیراتی اداروں کے سامنے ہزاروں شہریوں کی قطاریں معمول کی بات بن چکی ہیں۔
مائیر کوہن کا کہنا تھا کہ حکومتی غفلت کے سبب کئی اسرائیلیوں کو ایک وقت کا کھانا بھی دستیاب نہیں۔
ایک اسرائیلی خیراتی ادارے کے مطابق اسرائیل میں ہر تین خاندانوں میں سے ایک انتہائی غربت کی زندگی گزار رہا ہے۔