Time 10 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کو بالی وڈ میں متعارف کرانیوالے معروف فلم پروڈیوسر چل بسے

رانی مکھرجی کو بالی وڈ میں متعارف کرانیوالے معروف فلم پروڈیوسر چل بسے
فوٹو: سلیم اختر فائل

بالی وڈ کے سینیئر فلم پروڈیوسر سلیم اختر 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم اختر کا انتقال 8 اپریل کو ممبئی کے اسپتال میں ہوا،  ان کی نمازِ جنازہ بدھ 9 اپریل کو ادا کی گئی۔

اداکار راج ببر، رضا مراد اور شہباز خان اُن شخصیات میں شامل تھے جو سب سے پہلے سلیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر سلیم اختر نے 2 معروف اداکاراؤں کے کیریئر کی شروعات میں اہم کردار ادا کیا۔ 

سلیم اختر نے 1997 میں رانی مکھرجی کو فلم 'راجا کی آئے گی بارات' سے بالی وڈ میں متعارف کروایا، جو ان کی پہلی ہندی فلم تھی۔ 

رانی مکھرجی کو بالی وڈ میں متعارف کرانیوالے معروف فلم پروڈیوسر چل بسے
اداکار راج ببر، رضا مراد اور شہباز خان اُن شخصیات میں شامل تھے جو سب سے پہلے سلیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔—فوٹو: بھارتی میڈیا

بعد ازاں 2005 میں انہوں نے تمنا بھاٹیا کو 'چاند سا روشن چہرہ' کے ذریعے لانچ کیا۔ دونوں اداکاراؤں نے انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی۔

سلیم اختر کی خدمات بھارتی فلم انڈسٹری، خصوصاً 1980 اور 1990 کی دہائی میں بے حد نمایاں رہیں۔ 

ان کی پروڈیوس کردہ مشہور فلموں میں قیامت ، لوہا، بٹوارہ، پھول اور انگارے، بازی، چوروں کی برات وغیرہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :