11 اپریل ، 2025
صبح سویرے لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
جمعہ کی صبح لاہور میں مال روڈ، گڑھی شاھو، مغلپورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
قصور اور گردونواح میں بھہی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی اور بارش ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔