Time 11 اپریل ، 2025
جرائم

جھنگ میں زمیندار کے تشدد سے 10 سالہ ملازمہ جاں بحق، لاش نہر میں پھینک دی

جھنگ میں زمیندار کے تشدد سے 10 سالہ ملازمہ جاں بحق، لاش نہر میں پھینک دی
ملزم نے گھر میں گندگی کرنے پر ملازمہ لڑکی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے تشدد کے باعث لڑکی دم توڑ گئی تھی: پولیس۔ فوٹو فائل

جھنگ میں زمیندار نے 10 سالہ گھریلو کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گئی اور ملزم نے بعد ازاں بچی کی لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ وریام میں 14 مارچ کو گھریلو ملازمہ کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، 9 اپریل کو تفتیش کے لیے مقامی زمیندار کو حراست میں لیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش گھرمیں کام کرنے والی 10 سال کی لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی، ملزم نے گھر میں گندگی کرنے پر ملازمہ لڑکی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے تشدد کے باعث لڑکی دم توڑ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی والدہ اور بھائی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ نہر سے لڑکی کی لاش برآمد کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :