Time 12 اپریل ، 2025
کھیل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور  زلمی کو 80 رنز سے ہراد دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت فراہم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے53 رنزکی اننگز کھیلیں۔

حسن نواز نے 41،کوشال مینڈس نے 35 اور  رائیلی روسو نے 21 رنز اسکور کیے۔

پشاور  زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

217 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136 رنز ہی بناسکی۔

زلمی کی جانب سے  صائم ایوب 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسین طلعت نے 35، مچل اوون نے 31 رنز  بنائے۔

زلمی کی پوری ٹیم سولویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

مزید خبریں :