12 اپریل ، 2025
امریکا نے ہزاروں افغان اور کیمرون کے باشندوں کا ٹیمپریری پروٹیکٹڈ اسٹیٹس (ٹی پی ایس) ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان اور کیمرون کو اب امریکی تحفظ کی ضرورت نہیں، اس لیے افغانوں اور کیمرون کے باشندوں کی ٹیمپریری ڈپورٹیشن پروٹیکشنز ختم کر رہے ہیں۔
امریکی اقدام کے بعد امریکا میں مقیم تقریباً 14 ہزار 600 افغان باشندے مئی میں جبکہ کیمرون کے تقریباً 8 ہزار باشندے جون میں ٹی پی ایس سے محروم ہوجائیں گے۔
ٹیمپریری ڈپورٹیشن پروٹیکشنز مسلح تصادم یا ماحولیاتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے باشندوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔