Time 12 اپریل ، 2025
دنیا

ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہو کر پہلے 8 افراد کے ہاتھ پیر باندھے، پھرگولیوں کا نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے پانچ کی شناخت ہوگئی ہے جن میں جعفر، دانش، ناصر، ورکشاپ کا مالک دلشاد اور اس کا بیٹا نعیم شامل ہیں 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :