13 اپریل ، 2025
ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا کے سہروردی پارک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے جبکہ فلسطینی پرچم تھامے شرکا کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح پر قبضہ کرکے اسے سکیورٹی زون قرار دے کر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور رفح کو غزہ پٹی سے علیحدہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس، المواسی کیمپ، شجائیہ اور بیت لاہیا پر اسرائیلی بمباری جاری کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔