Time 13 اپریل ، 2025
پاکستان

مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
پیر کو ہونے والی کانفرنس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، بی این پی مینگل/ فائل فوٹو 

 مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے صوبے کی صورتحال پر  پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا 17 ویں روز بھی جاری ہے۔

بی این پی کی جانب سے دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے  جس  میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

ن لیگی رہنماؤں نے کہا  اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں، ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہورہے، حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی اور نا ہی ضد پر مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

مزید خبریں :