Time 13 اپریل ، 2025
دنیا

بھارت میں کتوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا شخص گرفتار

بھارت میں کتوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا شخص گرفتار
 متعدد کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی، پولیس۔ 

بھارت میں کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی سے بے زبان کتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ہوس کے بچاری شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی جسے ملزم کے دوست کی جانب سے ریکارڈ کرنے کے ایکس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے خود 6 کتوں کے ساتھ بد فعلی کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم کی پڑوسی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے 13 کتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :